مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور عراق کی مسلح افواج کے سربراہ کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کربلا پہنچے ہیں ادھر کربلا کے گورنر کا کہنا ہے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا سلسلہ بدھ تک جاری رہےگا عراقی ذرائع کے مطابق اس سال بھی عراق میں 80 ممالک سے دو کروڑ زائرین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کی اور نجف اشرف سے کربلائےمعلی تک 80 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا۔ چہلم کے دن کربلا معلی کے عظیم اجتماع کو تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا اجتماع قراردیا جارہا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور عراق کی مسلح افواج کے سربراہ کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1868500
آپ کا تبصرہ